aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال کو تہذیب، احترام انسانیت اور مساوات بین المذاہب کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔اقبال رنگ و نسل کے بتوں کو پاش پاش کرکے نوعِ انسانی کے مقصد تخلیق انسانیت کا ترفع قائم کرنا تہذیب کا اولین تقاضا سمجھتے ہیں ،ان کے تہذیبی نظام ِفکر میں مذہب کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔زیر نظر کتاب اقبال اور ثقافت میں مظفر حسن ملک نے علامہ اقبال کے نظریہ تہذٰیب وثقافت کو بڑے ہی جامع انداز میں پیش کیا ہے ،اس کتاب کو مصنف نے پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ،پہلے باب میں ،اجتماعی ثقافت ، دوسرے باب میں ،فنون لطیفہ اور فلسفہ جمال۔تیسرے باب میں معاشیات اور ثقافت ،چوتھے باب میں ،مغربی تہذیب و ثقافت۔اور پانچویں باب میں تہذیبوں کا عروج و زوال کے حوالے سے بحث کی گئی ہے۔