aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رشید احمد صدیقی کو اقبال کے ان معدودے چند نقادوں میں شمار کیا جاتا ہے، جنھوں اقبال کا مطالعہ صرف کسی ایک جہت یا محدود زاویہ نظر سے نہیں کیا بلکہ شخصیت اور فکر و فن تینوں کو موضوع بنایا ۔ "اقبال شخصیت اور شاعری" رشید احمد صدیقی کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ یہ مضامین رشید احمد صدیقی نے مختلف مواقع پر اقبال کی شخصیت، سوانحی حالات اور علمی و ادبی حیثیت کے بارے میں لکھے تھے۔ اس کتاب میں موجود مضمون "بنیاد اقبال" در اصل اقبال کی شخصیت کو محیط مضمون ہے اس کے علاوہ باقی مضامین شاعری اور اقبال کی فکر کے حوالے ہیں۔ چنانچہ زیر نظر کتاب کے مطالعہ سے قاری کو اقبال کی شخصیت سے انسیت پیدا ہوتی ہے اور اقبال شناسی میں مدد ملتی ہے۔