aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"جب کشمیر جل رہا تھا" کشمیری لال ذاکر کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ جس کے متعلق بلونت سنگھ رقم طراز ہیں۔ "جب کشمیر جل رہا تھا، ایک ایسے ادیب کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ جو ہند یونین کا باشندہ ہے۔۔۔۔ اس کتاب کے تعارف میں ذاکر کی افسانہ نگاری کے سارے محاسن بیان نہیں ہوسکیں گے کیونکہ سب کے سب افسانے (تمثیلیں ) ایک ہی موضوع پر لکھے گئے ہیں۔ اور تقریبا ایک ہی کیفیت کے حامل ہیں۔۔۔۔۔ عام طور پر ان کی کہانیوں میں انسانی ذہن کی فکری اور گوناگوں کیفیات کاتذکرہ ملتا ہے۔" اس مجموعے میں "آج کی رات ، افق، طلوع و غروب، بارہ مولہ کی موت، جگ ہنسائی، فرض، بہن اور مال، بلاوا، جنم سے جیت تک، بالترتیب نو افسانے شامل ہیں۔