aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب اسلام کو دور جدید میں سمجھنے کی غرض سے لکھی گئی۔ اس کتاب کا پس منظر ایک سیمینار ہے جسے 1981 میں ریاست جموں و کشمیر میں اس مقصد سے تشکیل دیا گیا تھا کہ یہ کوئی بامعنی و مفید تقریب کا اہتمام کرے۔ مذکورہ سیمینار اسی کا ثمرہ تھا۔ اس میں کل بیالیس مقالات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں پڑھا گیا۔ اس اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے اس میں بدر الدین طیب جی جیسے افراد نے بھی مقالہ پڑھا تھا۔ دور جدید میں اسلام کی فہم و تفہیم پر یہ ایک عمدہ کتاب ہے جس میں اسلام کے تعلق سے ان انتہائی کار آمد پہلوؤں سے گفتگو کی گئی جو آج بھی بڑی معنویت کے حامل ہیں۔ اس میں اسلامی اقدار، تصوف اور انسان دوستی، حضرت عمر کے اجتہادات، غزالی کا اجتہاد، اسلام اور سیکولرزم جیسے مشمولات کے علاوہ دیگر کئی افادی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔