aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غزل نے ہر دور میں اپنی ہیئت کا دفاع کیا ہے۔ موضوعات، اسالیب، لفظیات اور تکنیک کے تجربات کے لیے اس صنف نے ہمیشہ اپنا دروازہ کھلا رکھا ہے اور اپنے مزاج سے ہم آہنگ عناصر کو ہر دور میں قبول کرتی رہی ہے۔اس کتاب میں جدید اردو غزل کو 1971 سے 2010 تک کے تناظر میں پرکھا گیا ہے، کتاب میں غزل کے ارتقائی سفر کا ان شعراء کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا ہے جن شعرا کو غزل کے حوالے سے معبتر مانا جاتا ہے، اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیاہے، پہلے باب میں امیر خسرو سے لیکر 1970 تک کے اردو غزل کے ارتقائی سفر کا تذکرہ ہے جس میں غزل کا پورا پس منظر بیان کیا گیا ہے، دوسرے باب میں ان شعرا کا تذکرہ ہے جن کے یہاں غزل کے پرانے موضوعات کو نئی زندگی سے روشناس کرایاگیا، تیسرے باب میں جدید غزل کا فنی جائزہ لیا گیاہے، چوتھے باب میں جدید اردو غزل کے ہندی غزل پر اثرات کو بیان کیا گیا ہے، اور آخری باب میں جدید غزل کا مجموعی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets