aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کتاب جہان دیدہ مفتی محمد تقی عثمانی کے سفرناموں کا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل یہ سفر نامے البلاغ میں قسط وار شائع بھی ہو چکے ہیں۔بقول مصنف اس مجموعے میں عراق ،مصر، الجزائر، ارون، شام اور ترکی وغیرہ کے سفرنامے اس خیال سے لکھے ہیں کہ تاریخ کے ان گم گشتہ اوراق کو سامنے لانے اور بہت سی مایہ ناز شخصیتوں کا تذکرہ کرنے کی حلاوت نصیب ہوگی۔ ان سفرناموں کو تاریخی ترتیب سے مرتب نہیں کیا گیا ہے بلکہ پہلے عالم اسلام کے سفرنامے دئیے گئے ہیں اور ان کے بعد غیر مسلم ممالک کے سفرنامے شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح اس کتاب میں نو ممالک کے سفرنامے مختلف ذیلی عنوانات کے ساتھ شامل کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اس کتاب میں اسلامی ممالک کی تاریخی حیثیت کےاور ان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کا تذکرہ تفصیلی طور پر کیا گیا ہے۔