Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : الما لطیف شمسی

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 2022

زبان : Urdu

موضوعات : افسانہ

صفحات : 318

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-93-93785-89-3

معاون : الما لطیف شمسی

کاکو کی کہانی الما کی زبانی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

الما لطیف شمسی کا آبائی وطن قصبہ کاکو، ضلع جہان آباد(بہار) ہے۔ پیدائش 21 مئی 1936نئی دہلی کی ہے۔ ان کے والد جناب احمد داؤد شمسی واسرائے ہند لارڈ وویل اور لارڈ لن لتھ گو کے پرائیوٹ سکریٹری تھے۔ دادا مولوی عبد العزیز شمسی کاکو(بہار) کے مشہور رئیس اور زمیندار تھے۔ علم و حشمت دونوں اعتبار سے ان کا خاندان صوبہ بہار میں مشہور ومعروف خاندان ہے۔  قاضی عبدالودود، پروفیسر اختر اورینوی ،عطا الرحمن عطا کاکوی، پروفیسر مسلم عظیم آبادی، شاہ طہٰ اشرف امتھوی، عبد الباری ساقی، ڈاکٹر محمد محسن، پروفیسر محمد حسنین، شفیع مشہدی، یہ تمام مشہور شخصیات کا تعلق اور رشتہ داری اس خاندان سے رہی ہیں۔
   شمسی صاحب کی عصری تعلیم جامعہ ملیہ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہوئی ہے۔پالٹیکل سائنس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ آپ کے والد احمد داؤد شمسی صاحب نے سبھاش چندر بوس کے ساتھ لندن سے ICS کیا تھا۔ دوران ملازمت ان کی ملاقات ہندوستان کی کئی عظیم شخصیات سے ہوئی۔ رادھا کرشنن، ذاکر حسین، نواب لیاقت علی خان وغیرہ سے دوستانہ مراسم تھے۔ داؤد شمسی صاحب نے بیشک حکومت برطانیہ کی ملازمت کی لیکن ان کا دل ہمیشہ حب الوطنی سے سرشار رہا۔ آفس میں سوٹ پہنتے اور گھر میں کھادی زیب تن کیا کرتے۔ملازمت کی پابندی کی وجہِ سے آزادی کی کسی تحریک میں شامل تو نہ ہوئے لیکن اس خواہش کو الما لطیف شمسی نے پورا کیا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد میدان سیاست میںجناب لطیف شمسی  30 سال تک ایک معمار قوم کی حیثیت سے فعال رہے لیکن آپ نے کبھی کوئی پنشن یا مراعات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ جگجیون رام، رام منوہر لوہیا، اٹل بہاری واجپائی، وغیرہ سے گہرے مراسم تھے۔ شعر و ادب میں بھی اعلی مقام حاصل کیا۔ علی گڑھ کے مشاعرے سے لیکر لال قلعہ کے مشاعرے تک انہیں سراہا گیا۔ ابھی آپ کی ایک تاریخی کتاب ''کاکو کی کہانی الما کی زبانی''  اہل ذوق میں پذیرائی کی نظر سے دیکھی جارہی ہے۔آپ نے اپنی ایک سوانح حیات بھی ترتیب دی ہے۔ ''علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور میری داستان حیات''۔ یہ کتاب بھی کافی دلچسپ اور انوکھی ہے۔ یہاں ہم تاریخ کے کئی ادوار سے گزرتے ہیں۔ اہل قلم نے الما لطیف شمسی صاحب کی ذات وصفات پر بہت کچھ لکھا ہے اورانھیں کئی مشہور اعزازات وتوصیفی اسناد سے نوازا بھی گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے