aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب فریڈرک اینگلس کی شاہکار تصانیف میں سے ایک ہے۔ یوں یہ اینگلس کا ایک فلسفیانہ کارنامہ ہے جس میں انہوں خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست کے آغاز پر فلسفیانہ انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ اس کتا ب میں انہوں نے کارل مارکس کے ان جزوی نوٹس اور تقریظات کو بھی شامل کیا ہے جو مارکس نے مورگن کو لکھے تھے۔ یوں اس میں مارکسی نقطہٴ نظر سے خاندان کی نوعیت، ذاتی ملکیت کے ساتھ ساتھ ریاست کے آغاز کا بھی بھرپور اظہار ہوا ہے۔ ساری دنیا میں ایک زمانے میں اس کا بڑا شہرہ رہا ہے۔ انگریزی میں اس کتاب کا عنوانthe origins of family, private property and state ہے۔