Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Koka Pandit

Language : Urdu

Categories : Sexology, Medicine

Pages : 111

Contributor : Haider Ali

khufiya kok shastra
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

یہ خفیہ کوک شاستر جنسیات پر محمول ایک کتاب ہے۔کوک شاستر کا لفظ دو اجزا سے مل کر بنا ہے۔اول کوک جس کے معنی پہلو اور مجازا عورتوں کی شرمگاہ کے ہیں اور شاستر کتاب کو کہتے ہیں۔اس لئے اس کے معنی ہوئے ایسی کتاب جو عورتوں کے اجزائے مخصوصہ پر مشتمل ہو۔ اس فن شریف کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ وہ علم ہے جس سے ہم یہ جان سکیں گے کہ اولاد نرینہ کس طرح سے پیدا کی جائے اور اس کے لوازمات کیا کیا ہیں ۔اب یہ ظاہر ہے کہ یہ علم مرد ،عورت ، نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لئے کتنا اہم ہے۔ یورپ وغیرہ میں جنسیات کو باقاعدہ سلیبس میں پڑھایا جاتا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نوجوان نسل کے اندر بیداری پیدا ہوئی اور وہ ان غلطیوں سے بچ جاتے ہیں جو وہ انجانے میں کر جاتےتھے۔ اسی لئے کوک شاستر کی ہر سماج اور ہر طبقے میں اشد ضرورت ہے۔خاص طور پر ہمارے ہندوستانی سماج میں جہاں کوک شاستر کو ایک طرف فن شریف کا درجہ دے دیا گیا ہو اور دوسری طرف جنسیات کے نام پر ہزاروں وڈمبنائیں رائج ہوں۔ اس کتاب میں بھی مصنف نے جنسیات کے موضوع پر بہت کھل کر بات کی ہے اور میاں بیوی کے درمیان سنتوشٹی کس طرح سے ہو سکتی ہے اس کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں۔ اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہمبستری کن کن اوقات میں کرنا چاہئے اور کن اوقات میں پرہیز کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ صحت حمل پر بہت کھل کر بات کی گئی ہے اور آخر میں بہت سے نسخے قوت باہ کو بڑھانے کے لئے اور بچوں کے امراض کے بارے میں بتائے گئے ہیں۔ ایک خوشحال ازدواجی زندگی جینے کے لئے ہر اس نوجوان کو جو شادی کرنا چاہتا ہو ،ضروری ہے کہ کوک شاستر کا مطالعہ کرے تاکہ وہ اس کی نزاکت اور اس کی اہمیت کو سمجھ سکے اور اس کو اچھے سے برت سکے۔ نیز وہ ازدواجی زندگی کو اپنے لئے آسان بنا سکے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now