aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سر شیخ عبدالقادر15مارچ 1874ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سرسید احمد خان کی تحریک سے مسلمان نوجوانوں کی جو جماعت پیدا ہوی تھی سر شیخ عبدالقادر اس میں پیش پیش تھے۔1898ء میں وہ پنجاب کے پہلے انگریزی اخبار آبزرور کے مدیر ہوئے اور 1901ء میں انہوں نے اردو کا ادبی جریدہ مخزن جاری کیا۔ دنیائے ادب میں مخزن کو یہ اختصاص حاصل ہوا کہ علامہ اقبال کی بیشتر نظمیں پہلی مرتبہ مخزن ہی میں شائع ہوئی تھیں۔علامہ اقبال کے پہلے اردو مجموعہ کلام بانگ درا کا دیباچہ سرشیخ عبدالقادر ہی نے لکھا تھا۔ 1904ء میں سرشیخ عبدالقادر بیرسٹری کے لیے انگلستان روانہ ہوئے۔ 1907ء میں انہوں نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا پہلے دہلی پھر لاہور میں وکالت کی۔ 1921ء میں ہائی کورٹ کے جج اور 1935ء میں پنجاب کے وزیر تعلیم بنے۔ 1939ء میں وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور 1942ء میں بہاولپورکے چیف جج بن گئے۔ سر شیخ عبدالقادر لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets