aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب کی دیگر نامہ نگاروں کے مقابلہ میں امتیازی شان یہ ہے کہ وہ اپنے خطوط میں بے تکلفانہ زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ خط کو پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا سامنے بیٹھ کر بات کر رہے ہوں۔ طنز و ظرافت ان کا خاصہ ہے اس لئے وہ اپنے خطوط میں جا بجا ظرافت کا پہلو نکال ہی لیتے ہیں۔ غالب کے خطوط اردو ادب میں ایک طرز نو کا باب کھولتے ہیں اور اپنے مکتوب الیہ کو اپنے دل کا حال صاف صاف بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مکتوبات غالب ادب عالیہ کا ایک بہترین نمونہ ہیں۔ اسی لئے خطوط غالب کو کئی لوگوں نے مرتب کیا ہے۔ زیر نظر مکاتیب کو غلام رسول مہر نے مرتب کیا ہے۔ ان مرتبہ خطوط کی خوبی یہ ہے کہ تمام خطوط تاریخ وار مرتب کئے گئے ہیں۔ البتہ جن خطوط پر تاریخیں ثبت نہیں ان کی تاریخیں داخلی شہادتوں کی بنا پر متعین کی گئی ہیں جو غلط بھی ہوسکتی ہیں۔ تمام مکتوب الیہم کے حالات لکھ دئے گئے ہیں تاکہ غالب سے ان کے تعلق کی وضاحت ہوجائے۔ خطوط کو مرتب کرتے وقت تعلیقات و حواشی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ نیز مقدمہ میں انشائے غالب اور غالب کی نثری خصوصیات کی وضاحت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free