aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مکتوب نگاری میں غالب کے خطوط کو نمایہ مقام حاصل ہے۔ غالب کے خطوط معلومات کا گنجینہ ہیں۔ ان کے خطوط سے اس دور کی سیاسی سماجی زندگی پر روشنی پڑتی ہے ۔ خاص طور ایام غدر اور اس کے بعد کے چشم دید حالات اس خطوط میں بیان ہوئے ہیں۔ بہت سے خطوط شاگردوں کے نام ہیں جن میں ان کے کلام پر اصلاح دینے کے ساتھ زبان و بیان کے نکات بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطوط کے ذریعہ سے اردو نثر میں ایک نئے موڑ کا اضافہ کیا۔ پرتکلف خطوط نویسی کے مقابلے میں بے تکلف خطوط نویسی کی بنیا دڈالی، خطوط نویسی میں اسلوب اور طریقِ اظہار کے مختلف راستے پیدا کیے اور خطوط نویسی کو ادب بنا دیا۔ مکتوبات غالب ادب عالیہ کا ایک بہترین نمونہ ہیں۔ اسی لئے خطوط غالب کو کئی لوگوں نے مرتب کیا ہے۔ زیر نظر کتاب "خطوط غالب" مالک رام کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ مالک رام چونکہ ماہر غالبیات شمار ہوتے ہیں، اور غالب کے حوالے سے ان کی تحقیقات کا دائرہ کافی وسیع ہے، اس لیے اس کتاب میں بھی انھوں نے تلاش و جستجو کے بعد غالب کے خطوط کو یکجا کیا ہے۔ مالک رام نے غالب کے دونوں مجموعوں عود ہندی اور اردوئے معلی کے مختلف ایڈیشنوں کو سامنے رکھ کر درست متن تک نہ صرف رسائی حاصل کی بلکہ تاریخی سلسلے کا بھی سختی سے اہتمام کیا ہے۔ نیز ان دونوں مجموعوں کے علاوہ بھی کچھ خظوط تلاش کرکے بیش قیمت اضافہ کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets