aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس مجموعے میں مخلتف موضوعات پر لکھنے والی خواتین کے علاوہ افسانہ نگار خواتین کی تحریروں کا تنوع اور ندرت کے اظہار پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ مذہب کے نام پرایک طبقہ نے جنس مرد ہونے کا جو فائدہ اٹھایا اور جو ناانصافیاں ہوئیں، اس اندھیرے کو دور کرنے کے لئے یہ مجموعہ ایک بہترین کوشش ہے۔ کتاب میں دیباچہ کے علاوہ 23 افسانے شامل ہیں اور ان سب کے لکھنے والی خواتین ہی ہیں جس سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ قوت تحریر جنسیت کے تابع نہیں ہوتی ۔اس کا ثبوت یہ مجموعہ اور اس میں شامل افسانے ہیں جو الگ الگ موضوعات پر سماجی رسوم، انسانی سوچ، گھریلو ناانصافیاں وغیرہ موضوعات پر لکھے گئے ہیں۔ کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد قاری کو یقین ہوجائے گا کہ خواتین کا زور قلم کسی سے بھی کم نہیں ہے ۔ بس ضرورت ہے آنکھوں پر سے تعصب کی پٹی ہٹانے کی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free