aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جواد شیخ اردو غزل کا ایک اہم نام ہیں ۔ بھلوال ، ضلع سرگودھا سے تعلق ہے ۔ تیرہ برس اوسلو (ناروے) اور پرتگال میں گزارے۔ 1997 میں شاعری کا آغاز ہوا . جبکہ باقاعدہ آغاز 2002 سے کیا ۔ سرگودھا یونیورسٹی سے اردو ادب میں ماسٹرز کیا حلقہ اربابِ ذوق اوسلو (ناروے) کے جنرل سیکرٹری رہے ۔ جنوری 2016 میں ان کا پہلا مجموعہ ""کوئی کوئی بات"" منظر عام پر آیا ہے۔ جسے ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ دنیا کے کئی ممالک میں مشاعروں کے سلسلہ میں شریک ہوتے رہتے ہیں ۔ مختلف ادبی ایوارڈ وصول کیے جن میں اُن کی کتاب " کوئی کوئی بات" کو پیش کیا جانے والا "نم گرفتہ ایواراڈ 2016/2017" اور " اشارہ ادبی ایوارڈ 2017" سر ِ فہرست ہیں ۔ جواد شیخ کے اکثر اشعار زبان زدِ عام ہیں