aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "کرشن چندر کے ناولوں میں نسوانی کردار" مہ نور زمانی بیگم کی تصنیف ہے، کتاب میں سب سے پہلے کرشن چندر کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کی شخصیت کی خوبیاں بیان کی گئی ہیں، ناول کے فن پر گفتگو کی گئی ہے، کردار نگار کا مفہوم اس کی خصوصیات اور اہمیت کو واضح کیا گیا ہے، تاریخی تناظر میں عورت کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے، مختلف ممالک اور مذاہب میں عورت کی حیثیت و وقعت کو بیان کیا گیا ہے، نذیر احمد، رتن ناتھ سرشار، عبدالحلیم، مرزا ہادی رسوا، پریم چند وغیرہ کے نسوانی کرداروں پر وقیع گفتگو کی گئی ہے، عورتوں کی تعلیم اور مسائل ان کرداروں سے بخوبی عیاں ہوتے ہیں، عورتوں سے متعلق کرشن چندر کے نظریات کو بیان کیا گیا ہے، کرشن چندر کے نسوانی کرداروں پر وقیع گفتگو کی گئی ہے، شکست، ایک عورت ہزار دیوانے، مری یادوں کے چنار وغیرہ ناولوں کے نسوانی کردار کے مزاج و مزاق پر گفتگو کی گئی ہے، کتاب مختصر اور اہم معلومات ہر مشتمل ہے۔