aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عین سین عامر سیدین کا اسمِ تصنیفی ہے۔ وہ سنہ ۱۹۶۷ میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کرنے کے بعد اعلی تعلیم لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز سے حاصل کی۔ دس برس کراچی میں گزارکے، سنہ ۲۰۰۱ سے جزیرہ نمائے عرب میں صحرا نوردی کے بعد اب ریاض میں کوئی ایک دھائی سے ساکن ہیں۔ پیشہ مالیات ہے۔
شہرِ شعر و ادب میں نوارد ہیں۔ سنہ ۲۰۱۴ میں ابتدائے سخن ہوئی۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ، “کچھ لفظ یہ چوری کے”، جو تظمین بہ خمسہ پہ مشتمل ہے ۲۰۲۰ میں شائع ہوا تھا۔ دوسرا شعری مجموعہ بنام “کافرہ” اشاعت کے قریب ہے۔ وہ اپنے شعری دیوان، “آنسو” اور نثری مجموعہ، “جون ایلیا کے (جعلی) خطوط از عالمِ بالا”، کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔
بلا تفریق میر و غالب و مومن سے لے کے فیض و مجاز و سردار جعفری و ناصر کاظمی و جون و فراز تک، سب کی خوشہ چینی کرتے ہیں۔ زیادہ تر غزل اوروں کی زمین میں کہتے ہیں۔ اسی لئے شاید تظمین کی صنف پہ خاصا زور ہے اور پہلے دو مجموعہ تخمیس کے ہی ہیں۔
مشقِ سخن اپنی اہلیہ سُمر کی وفات کے بعد ان کی یاد میں کی۔ اس ہی وجہ سے اسمِ تصنیفی عین سین اختیار کیا جس میں عین عامر ہے اور سین سُمر۔