aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام سید ضیا نثار احمد اور تخلص ضیا ہے۔۲۰؍فروری ۱۹۲۳ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔۱۹۴۵ء میں گورنمنٹ کالج، لاہور سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کیا۔ ۱۹۴۹ء میں اعلی ملازمتوں کے مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اور کام یاب ہونے کے بعد محکمۂ ڈاک سے منسلک ہوئے اور ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کے عہدے تک پہنچے۔ ۱۹۷۷ء میں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر مقرر ہوئے۔ ۱۹۸۵ء میں سرکاری ملازمت سے سبک دوش ہوئے۔ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے ہیں:’سرشام‘، ’نارسا‘، اور ’خواب سرا‘ کے نام سے تین شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ ضیا جالندھری اسلام آباد میں سکونت پذیر ہیں۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:143
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free