aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیرِ تبصرہ ناول’’ لگن‘‘ بشریٰ رحمن کا ایک مقبول ناول ہے۔ یہ ایک ضخیم ناول ہے اور720 صفحات پر مشتمل ہے۔ لگن ایک امیر لڑکی کی کہانی ہے۔ اس لڑکی کا نام ’’ فلک ناز‘‘ ہوتا ہے۔ مصنفہ نے فلک کے کردار کی نفسیات بہت تفصیل سے بیان کی ہیں۔ ایک بگڑی ہوئی امیر لڑکی میں جوجو برائیاں ہو سکتی ہیں وہ فلک میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ اُسے اپنی خوبصورتی پر ناز ہوتا ہے اور سمجھتی ہے کہ اپنی خوبصورتی کی بنا پر وہ کسی بھی مرد کو اپنے قابو میں کر سکتی ہے،بشریٰ رحمن کے اس ناول کا موضوع نہایت ہی حساس ہے۔ انھوں نے ازدواجی زندگی کے نشیب وفراز کو نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ حقیقی معنوں میں ایک سگھڑ اور سلیقہ مند عورت کیسی ہوتی ہے ۔ یہ اِس کہانی کا موضوع ہے اور کیسے ایسی عورت گھر کو جنت بناتی ہے اس ناول کو پڑھنے سے اس کا ادراک بخوبی ہو تا ہے۔ مصنفہ نے ایک خود سر لڑکی کی زندگی میں شادی کے بعد آنے والی تبدیلی کو بڑے مفصل انداز میں بیان کیا ہے۔ اس ناول کا موضوع لڑکیوں کے لیے اہم ہے۔ کہانی میں انہیں ایک پسندیدہ ہستی میں تبدیل ہونے کا گر کہانی میں بتا دیا گیا،ناول میں بشریٰ رحمن کا اسلوب دلچسپ، اور مؤثر ہے۔ اسلوب سادہ اور عام فہم اختیار کیا گیا ہے تاکہ عام قاری بھی اِسے بآسانی پڑھ اور سمجھ سکے۔ ناول کے ہر لفظ سے دانائی اور حکمت جھلکتی ہے۔اگر لڑکیاں خصوصاً اس ناول کا بغور مطالعہ کرے تو یہ ناول ایک بہترین ازدواجی زندگی گزارنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
Bushra Rehman is a writer , Politician ,columnist and author . She was born in August 28, 1946 at Bahawalpur. She got a master degree in journalism from Punjab University Lahore.She was member of National Assembly on reserved seats for women in General Election 2002 and 2008 . She was elected as a member of Punjab Assembly in 1985 and 1988 .
She is author of many Novels and books .She is very popular writer in young generation of Pakistan. She is author of around 25 collections of short stories, novels, travelogues, and as newspaper columnist. She has also received Presidential Award Sitara-i-Imtiaz for her literary works in 2007.
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free