aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
گوپال متل کی شناخت شاعر، نقاد اور ایک قابل مدیر کی ہے۔ ان کی پیدائش 11 جون 1901 کو مالیر کوٹلہ(مشرقی پنجاب) میں ہوئی ۔ سناتن دھرم کالج لاہور سے بی اے کیا اور 1948 میں دلی آگئے۔ یہاں ماہنامہ ’تحریک‘ کی ادارت سے وابستہ ہوئے۔ ان کی ادارت میں اس رسالے نے اردو کی ادبی صحافت میں اہم کردار ادا کیا۔
گوپال متل نے شاعری کے ساتھ اچھی تنقید بھی لکھی ۔ ان کی تحریروں نے نئے نظریاتی مباحث کو قائم کرنے اور پرانے مباحث کو صحیح سیاق میں سمجھنے میں معاون کردار ادا کیا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free