aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’لینن گھر والوں کی نظر میں‘ لینن پر لکھی گئی کتابوں کے مقابلے ذرا الگ نوعیت کی ہے۔ اس کی مصنفہ لینن کی بڑی بہن اننا اولیانوفا ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ہی لینن کی ذہنی پرورش کی تھی۔ یوں اس کتاب میں انہوں نے لینن کی پیدائش سے جوانی اور جوانی سے کمیونزم تک کے سفر پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اگر کسی شخص کو لینن کی ذاتی سے لے کر سیاسی زندگی کے بارے میں گہرائی سے جاننا ہو تو یہ بہت کارآمد کتاب ہے کیوں کہ یہ لینن کے ہی افراد خانہ میں سے ایک ان مربیہ یعنی ان کی بڑی بہن کا بنیادی ماخذ یا دستاویز ہے۔ دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو یہ لینن کی زندگی کا فرسٹ ہینڈ اکاوٴنٹ ہے۔ لینن کا خاندان، جلاوطنی، لینن سے گفتگو، ان کی محبوب کتابیں، مطالعے کے لیے کتب خانوں کا استعمال، روس میں بدیسی زبانوں کی تعلیم پر لینن کے خیالات اور مستقبل کے لیے لینن کا لائحہٴ عمل۔ سبھی کچھ اس کتاب میں قاری کے لیے موجود ہے۔
Read the author's other books here.