aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جرمنی كے معروف دانشور كارل ماركس نے اپنے ہم عصر انیگلس كی معاونت سے دنیا كو ایك نئے نظام فكر وعمل سے متعارف كروایا۔جسے ماركسی نظریہ یا ماركسی فلسفہ ،ماكسزم كے نام سے موسوم ہے۔یہ نظام فكر جدلیاتی مادیت كے فلسفے پر قائم ہے۔جدلیاتی مادیت فلسفہ دنیا اور سماج كو سمجھنے كا ایك الگ نظریہ فراہم كرتی ہے،زیرنظر كتاب "ماركسی فكر و فلسفہ كے خدو خال"اسی ماركسی نظریہ كی ابتدا اور بنیادی خیالات ،اس سے متعلق مختلف نظریات كو سمجھنے میں معاون ہے۔كارل ماركس كے افكار سے جہاں اوربہت سے لوگ متاثر ہوئے وہیں، سوویت روس كے بانی لینن اس نظریہ سے نہ صرف متاثر ہوئے بلکہ كارل ماركس كے اس نظریہ كو عملی طور پر ایك مملكت كے نظام کے طور پر استوار كیا،ماركسزم كے اصولوں كو عملاایك ریاستی نظام كی شكل میں نافذكردیا۔چناچہ یہ كتاب دنیا كے تین عظیم فلسفیوں كارل ماركس ،انگلس اور لینن كے جدلیاتی مادیت پر مبنی افكار كا یك مبسوط اور جامع تبصرہ ہے۔اس كتاب كے مطالعے سے قارئین ماركسزم اور تینوں فلسفیوں كے افكار سے آگہی حاصل كرلیں گے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free