aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"منطق الطیر" شیخ فرید الدین عطار کی فارسی زبان میں لکھی ہوئی مثنوی ہے جو چار ہزار چھ سو اشعار پر مشتمل ہے۔ یہ مثنوی اپنے حصے ہفت وادی کی وجہ سے سماوی سفر ناموں کی اہم کتب میں شمار ہوتی ہے۔ ہفت وادی،میں ایک مشکل سفر کا بیان جو سات وادیوں سے گزرنے کا بے حد مشکل عمل ہے۔ یہ سات وادیاں، طلب و جستجو، عشق، معرفت، استغنا، توحید، حیرت اور فنا کے نام سے مسموم ہیں۔ تیش پرندے جب ہدہد کی رہنمائی میں یہ ساتوں وادیاں عبور کر لیتے ہیں تو انہیں وادی فنا میں سیمرغ کی بارگاہ دکھائی دیتی ہے لیکن جب وہ سیمرغ کو دیکھتے ہیں تو انہیں اس میں اور اپنے میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا۔ گویا وہ تیس پرندے علاماتی طور پر اپنی تلاش میں چلے تھے اور اپنی یافت پر ان کا سفر ختم ہوتا ہے۔ اس مثنوی کو ادب کے علاوہ تصوف و معرفت میں بڑا مقام حاصل ہے۔
شیخ فرید الدین عطار ایران کے شہر نیشا پور میں 1145ء یا 1146ء میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام ابو حمید ابن ابو بکر ابراہیم تھا مگر وہ فرید الدین عطار کے نام سے ہی پہچانے گئے، وہ پیشے سے حکیم تھے ۔ بعض کا کہنا ہے کہ آپ عطروں کاروبار کرتےتھے، عطار ایک فارسی نژاد شاعر، مصنف اور صوفی بزرگ تھے۔ شہر نیشا پور میں عطار کا مطب کافی مشہور تھا، لوگ ان کے پاس ظاہری اور باطنی دونوں امراض کے لئے آیا کرتے تھے، بغداد، بصرہ، دمشق، ترکستان اور خوارزم وغیرہ تک ان کی شہرت تھی، عطار ایک اللہ والے اور بزرگوں اور صوفیوں سے خاصی محبت کا اظہار کرنے والے انسان تھے، انہوں نے اس سلسلے میں ایک عمدہ کتاب تذکرۃ الاولیا بھی مرتب کی ہے، ان کا انتقال اپریل 1221ء میں ہوا، مزار نیشاپور میں مرجع خلائق ہے۔