Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شارب ردولوی

ناشر : سمیع پبلی کیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ، نئی دہلی

سن اشاعت : 2006

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : مرثیہ تنقید

صفحات : 151

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 81-89806-00-9

معاون : ریختہ

مرثیہ اور مرثیہ نگار
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پروفیسر شارب ردولوی کا شمار اُردو کے ان معتبر ترقی پسند ناقدین میں ہوتا ہے جو ترقی پسند نقطہ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اردو کے کلاسیکی ادب اور جدید مغربی ادب پر گہری نگاہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ادبی تنقید کے اصول و نظریات سے بحث کی اور ادبی مطالعہ کے لئے ان کی اہمیت اور ضرورت کو تسلیم کیا ۔ زیر تبصرہ کتاب مرثیہ اور مرثیہ نگار پروفیسر شارب ردولوی کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ جو انہوں نے مختلف اوقات میں تحریر کیے ہیں۔ اس میں صرف ایسے مضامین شامل ہیں جن میں اردو مرثئے یا مرثیہ نگاروں کے کسی خاص پہلو کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مجموعے میں انیس و دبیر پر بھی مضامین ہیں اور جدید مرثیہ گویوں پر بھی، جس سے مرثئے کے موضوعاتی اور ہیئتی سفر کا اندازہ ہوسکتا ہے اور یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کلاسیکی مرثیے سے جدید مرثیے تک کا سفر مرثیے نے طے کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں شخصی مرثیے پر بھی ایک مضمون شامل ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

شارب ردولوی ایک اہم ترین نقاد اور شاعر کی حیثیت سے معروف ہیں۔ ان کی پیدائش ردولی کے ایک زمیندار اور پڑھے لکھے گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد اور دادا کا شمار فارسی اور عربی کے بڑے عالموں میں ہوتا تھا۔ شارب ردولوی نے لکھنؤ یونیورسٹی سے اردو ادبیات کی اعلی تعلیم حاصل کی۔ پروفیسر سید احتشام حیسن کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ ’ جدید اردو ادبی تنقید کے اصول ‘ کے موضوع پر لکھا۔ شارب ردولوی کے اس مقالے کا شمار اہم ترین تنقیدی کتابوں میں کیا جاتا ہے۔ 
شارب ردولوی نے دہلی یونیورسٹی کے دیال سنگھ کالج میں اردو کے استاد کی حیثیت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1990 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں بحیثیت ریڈر ان کا تقرر ہوا اور 2000 میں یہیں سے سبکدوش ہوئے۔ 
شارب ردولوی کے ادبی سفر کا آغاز شعر گوئی سے ہوا تھا ، انہوں نے بہت اچھی غزلیں کہیں لیکن دھیرے تنقید نگاری نے ان کی تخلیقی کارگزاریوں کو کم سے کم کردیا۔ شارب ردولوی کی کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔ 
’مراثیٔ انیس میں ڈرامائی عناصر‘  ’گل صد رنگ‘ ’جگر فن اور شخصیت‘ ’افکار سودا‘ ’مطالعہ ولی‘ ’تنقیدی مطالعے‘ ’انتخاب غزلیات سودا‘ ’اردو مرثیہ‘ ’معاصر اردو تنقید: مسائل ومیلانات‘ ’تنقیدی مباحث‘۔ 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
بولیے