aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احمد حاطب صدیقی مشہور ادیب، شاعر، مترجم اورمعروف طنزیہ اور مزاحیہ کالم نگار ہیں۔ ’ابو نثر‘ کے نام سے بھی کالم لکھتے ہیں۔ روز نامہ ’جنگ‘، ’نواے وقت‘ اور ’جسارت‘ سے منسلک رہے ہیں۔ ادب اطفال میں بھی ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں بچوں کے لئے بہت دلچسپ نظمیں اور کہانیاں لکھی ہیں اور ویڈیو بنائے ہیں۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں: ’اردو ذخیرہ الفاظ‘۔ ’یہ بات سمجھ میں آئ نہیں‘ ۔ ’بے چارے ماموں فکری‘۔ ’ٹنکو میاں کی نیکیاں‘۔ ’کلاس روم‘ وغیرہ ان کی کچھ اہم کتابیں ہیں۔ اسلامی اور سماجی موضوعات پرآٹھ کتابیں انگریزی سے اردو میں ترجمہ کی ہیں۔