aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر سید علی ہمدانی ایک ایرانی صوفی بزرگ تھے جو سلسلہ کبرویہ سے منسلک تھے۔ وہ 12 رجب 714 ھ بمطابق 12 اکتوبر 1314ء کو ایران کے شہر ہمدان میں پیداہوئے۔ آپ کا وصال 6 ذو الحج 786ھ بمطابق 19 جنوری 1387ء کوہوا اور کولاب اپنے آبائی علاقے میں مدفون ہیں۔ سید علی ہمدانی ایک درویش، صوفی اور مبلغ اسلام ہونے کیساتھ مصنف بھی تھے۔ آپ نے عربی اور فارسی میں تقریباَ 1000کے آس پاس کتابچے لکھے۔ "تحائف الابرار" میں آپ کی تصنیف کردہ کتب کی تعداد ایک سو ستر 170 بیان کی گئی ہے۔ ان میں سے کئی کتب برصغیر پاک و ہند پر مغلیہ دورحکومت میں شامل درس رہی ہیں۔ تقریباً ستر70 کتب موجود ہیں جبکہ باقی نایاب ہیں، بہت سی کتب کے قلمی نسخے، برٹش میوزیم لندن، انڈیا آفس لائبریری، ویانا، برلن، پیرس، تہران، تاشقند، تاجکستان، پنجاب یونیورسٹی لائبریری، بہاولپور، ایشیاٹک سوسائٹی بنگال، میسور اور بانکی پورہ انڈیا میں موجود ہیں۔ جن میں آپ کی مشہور کتاب 'ذخیرۃ الملوک' کے کئی زبانوں میں ترجمے بھی ہو چکے ہیں۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free