aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ مختصر رسالہ میر تقی میر کے احوال زندگی پر محمول ہے۔ اس میں ان کے مختصر حالات زندگی کو قلم بند کیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ان کے کچھ منتخب کلام کو بھی رسالے کے اخیر میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ در اصل ایک تعارفی تحریر ہے جس کا مقصد مصروف لوگوں تک میر تقی میر کے بارے میں جانکاری دے دیناہے تاکہ وہ لوگ جو میر کو پڑھنا تو چاہتے ہیں مگر ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ میر کو جانیں یا میر کا دیوان اٹھا کر اس میں سے اچھی غزلیں نکال کر پڑھیں ۔ اس لئے ضروری سمجھا گیا کہ میر پر ایک تعارفی رسالہ نکالا جائے جس میں ان کی غزلیات کا انتخاب بھی شامل ہو ۔ اور جو مصروف حضرات کی ضرورت کو پورا کرے۔