aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد یعقوب نے اس کتاب میں میر کی سخنوری پر معرکۃ الآراء بحث کی ہے ۔ میر تقی میر کو خدائے سخن کہا جاتا ہے۔ مگر ان میں انانیت اور نازک مزاجی پائی جاتی تھی۔ عموماً شعراء میں برتری اور تعلّی کا مزاج پایا جاتا ہے ۔ میر بھی ایسی شاعرانہ تعلی سے کام لیتے تھے بلکہ میر کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہم عصر شاعروں کو اپنے مقابلے میں حقیر سمجھتے تھے ،ان کے اس رویے سے انکے اکثر ہم عصر نالاں رہتے تھے۔ البتہ جدید دور میں بذلہ سجی کا رجحان کم ہوا ہے اور معاصرانہ چشمک میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے رجحان میں گراوٹ آئی ہے اور شعراء کے رکھ رکھاو سے باہمی روابط کے اشارے ملتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں بذلہ سجی اور روابط دونوں طرح کے مقالے کو سلیقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ان ادبی لطائف میں کہیں کہیں پر ظرافت کے مواد شامل کرکے اہل نظر کو غور و فکر کی دعوت دی ہے۔