aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظرجمیل جالبی کی تصنیف " محمد تقی میر"ہے۔ جس میں میر کی شخصیت و فن کا احاطہ کیا گیا ہے۔میر کی شخصیت اور شاعری سے متعلق جمیل جالبی کے دو لیکچر شامل ہیں۔ پہلا لیکچر "محمد تقی محمد : حیات ،سیرت اور تصانیف" اور دوسرا لیکچر" محمد تقی میر: مطالعہ ء شاعری " پر مبنی ہے۔میر کے کلام کے علاوہ جمیل جالبی کا مولوی عبدالحق پر تحریر کردہ "بابائے اردو یادگار لیکچر " بھی شامل کتاب ہے۔کتاب کی ابتدا جناب اختر حسین کا خطبہ ء صدارت بھی شامل ہے۔اس طرح یہ تصنیف محمد میر تقی میر کے حالات زندگی ،سیرت ،تصانیف اور کلا م پر سیر حاصل گفتگو کے ساتھ دستاویزی حیثیت کی حامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets