aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کسی بھی زبان کا ادب اورتاریخ کی تدریس کے لیے کتابیں تر تیب دی جاتی رہی ہیں تاکہ طلبا اس زبان کے ادب سے مکمل طورپر روشناس ہوسکیں۔ اردو زبان کے ادب کی تاریخ کو اب تک کئی محققین نے جمع کیا ہے اور مختصر و طویل کتابیں ترتیب دی گئی ہیں۔اس کتاب کا شمار مختصر تاریخ میں ہوتا ہے ۔ یہ کتاب تاریخ کے زمرے میں اس وجہ سے آتی ہے کیونکہ اس میں اجمالا ہی سہی لیکن تاریخی اعتبار سے اکثر کا ذکر کر دیاجاتا ہے۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ شر وع کے دور کا ذکر کرنے کے بعد صنفی اعتبار سے فنکاروں کو جمع کیاگیا ہے ۔ پہلے باب میں دکن ، دوسرے سے دسویں باب تک شمالی ہند کے شاعروں کا ذکر ہے۔ گیارہواں باب دور حاضر پرہے جس میں انجمن پنجاب سے لے کر جذبی تک کا ذکر ہے ۔ انہوں نے چھٹے باب میں صرف نظیر اکبرآبادی کا ذکرکیاہے جس سے ان کی اہمیت کی جانب اشارہ ملتا ہے ۔ اس کے بعد سات ابواب میں نثر کی تاریخ ہے ۔