aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب دکن کی تواریخ کو اختصار کے ساتھ بتاتی ہے۔ پوری کتاب سوال و جواب کی شکل میں ہے ۔ دراصل یہ کتاب جماعت چہارم اور پنجم کے طلباء کے لئے تیار گئی تھی ، لہٰذا ان کی سہولت کے لئے سوال و جواب کی شکل میں تواریخ کا ذکر ہوا ہے۔ تاریخ کے علاوہ کچھ معلوماتی سوالات بھی ہیں جیسے ریاست کسے کہا جاتا ہے؟ قدیم تاریخ معلوم کرنے کے ذرائع کیا ہیں؟ وغیرہ ۔ دکن کی اسلامی سلطنت، بہمنی کا عروج و زوال ،دکن کی ریاستوں کے خاتمے کے اسباب جیسے سوالات اور ان کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے دکن کی پوری تاریخ کا استحضار ہوجاتا ہے اور چونکہ تاریخ کو سوال و جواب کی شکل میں بتایا گیا ہے لہٰذا ذہن میں آسانی سے محفوظ بھی رہ جاتی ہے ۔ کسی بھی موضوع پر بیان میں کوئی الجھاو قطعی نہیں ہے اس لئے پڑھنے میں لطف بھی آتا ہے۔