aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب اردو کے معروف معتبر شعرا کی نظموں کا مجموعہ ہے، نظموں کا انتخاب کافی عمدہ ہے، ہر بڑے شاعر کی نظموں میں سے مشہور نظموں کا انتخاب کیا گیا ہے ہے، مثلا نظیرکی نظموں میں"بنجارہ نامہ"، "مفلسی"تو حید"،"اور شہرآشوب" کو لیا گیا ہے، حالی کی"برکھارت"،"شعرکی طرف خطاب" اور مرثیہ دلی"،اکبر کی"اک مس سیمیں بدن سے"، فرضی لطیفہ"وغیرہ اسی طرح سرور، چکبست، علامہ اقبال، جوش، اختر شیرانی، مجاز، مخدوم ، جانثار اختر، فیض، ساحر اور اختر الایمان کی مشہور زمانہ نظموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔