aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
موہن سنگھ اوبےرائے دیوانہ 1899 کو روالپنڈی میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور کلکتہ یونیورسٹی سے ’جدید اردو شاعری کے رجحانات‘کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی سے ڈی لٹ بھی کیا اور پنجابی ادب کی تاریخ پر ایک مبسوط کتاب لکھی۔ اورینٹل کالج لاہور میں طویل عرصے تک انگریزی اور پنجابی کے استاد رہے۔ تقسیم کے بعد ہندوستان آگئے۔
موہن سنگھ ابھرائے دیوانہ نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کی۔ دیوانہ کی اردو شاعری اپنے پنجابی آمیز ڈکشن کی وجہ سے خوب سراہی گئی۔ دیوانہ کی نظموں اور غزلوں پر مشتمل مجموعہ ’سفینہ‘ کے نام سے شائع ہوا۔
1984 میں انتقال ہوا۔