aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رشید احمد صدیقی کو اردو ادب میں طنز ومزاح نگار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ تنقید نگار بھی ہیں اور خاکہ و انشا نگار بھی۔ زیر نظر کتاب نقش ہائے رنگ رنگ (جلد اول) ہے۔ جو رشید احمد صدیقی کے ان انشائیوں اور مضامین کا مجموعہ ہے۔ جو کبھی کتابی شکل میں شائع نہیں ہوئے بلکہ اردو رسائل میں بکھرے پڑے تھے۔ مرتب نظیر صدیقی نے بڑی محنت سے ان تحریروں کو یکجا کر کے کتابی شکل میں پیش کیا ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں تحقیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں جن میں "سرسید اور علی گڑھ"،" کوئی بتلاو کے ہم بتلائیں کیا"، "اکبر پر ایک نظر" ، "اقبال" ، "جدید غزل"، "غالب کی شوخی" اور "پنجاب میں موجودہ اردو شاعری" قابل ذکر ہیں اور دوسرے حصے میں انشائیے درج کیے گئے ہیں جن میں "مہمان"، "عورت" ، "بیوی"، "شادی کی سالگرہ کی تاریخ"، "دیہاتی ڈاکٹر" جیسے مزے دار انشائیے قابل ذکر ہیں۔ طنز و مزاح میں رشید احمد صدیقی کا ثانی نہیں ملتا ہے۔