aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر بہادر علی حسینی دہلی کے رہنے والے تھے اور فورٹ ولیم کالج کے شعبۂ تصنیف میں میر منشی تھے۔ غالباً کالج میں سب سے پہلے انہی کا تقرر ہوا تھا۔ انہوں نے گلکرسٹ کی فرمائش پر اخلاق ہندی لکھی۔ یہ سنسکرت کی اخلاقی کہانیوں کا اردو ترجمہ ہے لیکن براہ راست سنسکرت سے نہیں بلکہ فارسی ترجمے’’مفرح القلوب‘‘ سے کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بہت مقبول ہوئی۔ حسینی نے اس قصے کو جس پر’’مثنوی سحر البیان‘‘ کی بنیاد ہے اردو نثر میں لکھا اور ’’نثر بے نظیر‘‘ نام رکھا۔ حسینی کی تیسری کتاب ’’تاریخ آسام‘‘ ہے۔ یہ بھی ایک فارسی کتاب کا ترجمہ ہے۔ انہوں نے گلکرسٹ کی قواعد کو بھی مختصر کر کے آسان زبان میں لکھا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets