aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ظفر کلیم زمانۂ طالب علمی سے شعر کہہ رہے ہیں۔ ابتدا میں روایتی انداز اپنایا مگر ڈاکٹر حمیداللہ خاں آذر سیمابی کی رہنمائی میں ان کی سوچ وفکر میں تغیر آیا۔ جدید لہجے کو جن شعرا نے جلد قبول کیا اور اپنی شاعری میں بھی برتا ان میں ظفر کلیم کا نام اہم ہے۔
ظفر کلیم کا اولین شعری مجموعہ ’’طلسم غزل‘‘ (1981ء) میں منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد ’’نوائے حرف خموش‘‘ (2007ء) میں شائع ہوا۔ ظفر کلیم سوچ سمجھ کر اور پورے شعور وادراک کے ساتھ شعر کہتے ہیں۔ ان کے کلام میں ذات کی شکست وریخت کی داستان قدرے جھنجھلاہٹ کے ساتھ ہے جس میں احتجاجی آہنگ غالب ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free