aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے ۔ کتاب میں نظیر کی زندگی، شخصیت اور ادبیات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ دراصل پوری کتاب نظیر اکبر آبادی کی شاعری پر ایک تحقیقی مقالہ کے طور پر ہے ۔ اس تحقیقی مقالہ پر الٰہ آباد یونیورسٹی نے مصنف کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری بھی تفویض کی ہے۔ کتاب میں نظیر سے پہلے کے دور میں اردو میں عوامی شاعری پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ نظیر کی شاعری میں عوامی رنگ کے علاوہ صوفیانہ عناصر بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔ کتاب کے پڑھنے سے نظیر کے دور میں سیاسی اتھل پتھل اور نادر شاہ و احمد شاہ ابدالی کی لوٹ مار اور انتشار کے پھیلاو کا منظر بھی نظروں میں گھومنے لگتا ہے۔ کتاب میں نظیر کی زندگی کے علاوہ ان کے پیشےاور عوام دوستی سے لے کر وفات تک کی باتیں موثر انداز میں پیش کی گئی ہیں۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free