aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس مجموعہ میں کل نو ڈرامے ہیں۔ یہ ڈرامے عموماً اور " پیسہ اور پرچھائیں" جس سے کتاب کا نام موسوم ہے، خصوصاً اس ایک مرکزی خیال کے گرد گھومتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کے لئے زندگی کو خوبصورت اور حسین بنانے کی جدوجہد مسلسل جاری رہنی چاہئے ۔ یہ تمام ڈرامے آل انڈیا ریڈیو کے لئے لکھے گئے تھے اس لئے ان میں کچھ فنی حد بندیان ہیں۔ یہ تمام ڈرامے ریڈیو کے مختلف اسٹیشنوں سے براڈ کاسٹ ہوچکے ہیں۔" پیسہ اور پرچھائین" آل انڈیا ریڈیو سے ہندوستان گیر مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرچکا ہے۔ ریڈیو پر نشر ہونے والے ڈرامے صرف آواز، مکالمے اور سنگیت سے ہی اپنا مفہوم اور فضا ظاہر کرسکتے ہیں ۔ رفتار و رنگ ان کی پہنچ سے باہر ہے ۔اس کے باوجود اپنی بات پہنچا دی جائے توڈرامے کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے اور یہ خوبی اس کتاب کے ڈراموں میں بدرجہ اتم موجود ہے۔