aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
'پنج آہنگ' غالب کے فارسی نثر کا پہلا مجموعہ تھا، اسے غالب کے دوست اور نسبتی بھائی مرزا علی بخش خان نے مرتب کیا تھا، اور ایک دیباچہ بھی لکھا تھا۔ پنج آہنگ کے پانچ ابواب ہیں۔ پہلے باب میں وہ آداب و القاب درج ہیں، جو اس زمانے میں عام طور پر خط و کتابت میں استعمال ہوتے تھے، دوسرے باب میں فارسی کے مصادر اور مصطلحات و لغات ہیں۔ تیسرے باب میں غالب کے چند فارسی اشعار نقل کئے گئے ہیں تاکہ ان سے مکاتیب کا لطف افزوں ہو جائے، چوتھے باب میں غالب کی تقریظیں اور دیباچے ہیں، اور پانچویں باب میں ان کے خطوط ہیں۔ یہ خطوط تعداد میں ۱۶۹ ہیں۔ زیر نظر کتاب "پنج آہنگ میں مکاتیب غالب" میں اسی پانچویں آہنگ کے خطوط غالب کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ خطوط فارسی میں ہیں اور ان خطوط کو کالی داس گپتا رضا نے مرتب کیا ہے، مختصر مقدمہ میں خطوط اور پنچ آہنگ کی تفصیل بھی دی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free