aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خالدہ حسین کا اصل نام خالدہ اصغر تھا۔ وہ 18 جولائی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد ڈاکٹر اے جی اصغر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر تھے۔ انھوں نے 1954ء میں افسانہ نگاری کا آغاز کیا۔ ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ جن میں پہچان، دروازہ، مصروف عورت، خواب میں ہنوز، میں یہاں ہوں، شامل ہیں۔ انھوں نے ایک ناول ’’کاغذی گھاٹ‘‘ بھی تحریر کیا تھا۔