aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فلسفے اور ادبی دنیا کے معروف شخصیت ڈاکٹر آغا افتخار حسین کی زیر مطالعہ تصنیف " قوموں کی شکست و زوال کے اسباب" اپنے مواد اور مستند حوالوں کے باعث بے حد اہم اور وقیع ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے صرف قوموں کے شکست و زوال کے اسباب ہی نہیں بتائے ہیں بلکہ قوموں کے معاشی، معاشرتی، سیاسی، سماجی اور مذہبی مسائل کو بھی بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ مصنف نے روما، بغداد اور سلطنت مغلیہ کے زوال کا بھی نقشہ کھینچا ہے۔ اس طرح مصنف نے تاریخ کی ان تین جھلکیوں سے قوموں کے زوال کے اسباب واضح کیے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets