aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر سعود عثمانی کا مجموعہ کلام "قوس" ہے۔ان کی منفرد غزلیں منفرد لب ولہجے کے ساتھ دلچسپ ہیں۔شاعر اپنے روٹھے اسلوب اور لہجے کے اعتبار سے روایت اور جدیدت کے ایک خوش گوار امتزاج کا نمائندہ نظرآتا ہے۔جہاں وہ نئے الفاظ ،تراکیب اور تمثیلوں میں جدت پیدا کرتے ہیں،وہیں ان کی غزل میں کلاسیکی غزل کے رچاؤ ،مطالعے اورشعور کی مہک بھی قدم قدم پر دامن گیر ہے۔یہ مجموعہ خوب صورت خیالات اور موضوعات سے مزئین غزلیہ شاعری کے باب میں اہم ہے۔جو دلچسپ پیرائیہ سے قاری کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہے۔