aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب جدید دور کی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ کسی بھی اعدادو شمار کے شعبے میں یا کسی بھی دیگر شعبے کے ڈیٹا سیٹ کا مکمل تجزیہ کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔اس کی مصنفہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کا طویل فنی تجربہ رکھنے کے ساتھ ہی ڈیٹا سائنس کے میدان کی محقق ہیں۔ اپنے فن میں مہارت کی وجہ سے انہیں دو امریکی ڈیٹا سائنس کمپنیوں میں بحیثت ٹیم لیڈر اور جونئر ڈیٹا سائنٹسٹ کی حیثیت سے خدمات پیش کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں ڈیٹا سائنس ٹریننگ کا انعقاد بھی کرچکی ہیں۔انہیں بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں ۔ان کی اس زیر نظر کتاب میں بار بار انگریزی زبان کا لفظ "آر" استعمال ہوا ہے۔ لہٰذا پہلے باب میں ہی اس کا تعارف کراتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ ایک گرافیکل زبان ہے جسے مختلف امور کی موثر انجام دہی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کتاب میں کل بارہ ابواب ہیں جن میں الگ الگ اہم موضوعات کو جیسے "آر" کی ابتدائی ضروریات، بنیادی اصطلاحات ، انٹر فیس، کنٹرول اسٹرکچر، فنکشنز ، اپلائی کا تعارف، بنیادی گرافس ، ڈیٹا ایکسپلوریشن وغیرہ جیسے نہایت ہی اہم موضوعات کو لیا گیا ہے۔ جہاں پر ضرورت محسوس ہوئی ، نمبر اور خاکہ بنا کر سمجھانے کی کوشش ہوئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free