aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب کی تاریخ میں جب بھی خواتین تخلیق کاروں کی فہرست بنائی جائے گی، زاہدہ حنا کے ذکر کے بغیر نامکمل ہوگی۔ یہ شاید ان کی تخلیقی توانائی ہی تھی ایک قد آور شخص کے زیر سایہ ہونے کے باوجود ان کی ایک الگ اور منفرد شناخت بھی ہے۔ زیر نظر کتاب انہیں کے افسانوں کا مجموعہ ہے جس میں ان کے چھ افسانے اور ایک ناولٹ 'نہ جنوں رہا نہ پری رہی' نام سے شامل ہے۔ اس مجموعے میں ان کے فکشن کے بارے میں صاف طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان تخلیقی سفر عہد بہ عہد ارتقا پذیر رہا ہے۔ ان ابتدائی افسانوں میں شامل رومانویت کی جگہ اس مجموعے میں تلخ حقائق کے تجربے ہیں، نیز اب ان کے اسلوب میں حقیقت پسندانہ رویہ نسبتاً زیادہ حاوی ہو چکا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets