aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "رشید احمد صدیقی"ان کی شخصیت پر مشتمل ایک مونوگراف ہے ، جسے ساہتیہ اکیڈمی نے شائع کیا جسے سلیمان صاحب نے تحریر کیا تھا ، یہ مونوگراف 88 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کی اشاعت 1988ء میں عمل میں آئی ، سلیمان اطہر جاوید نے چونکہ رشید احمد صدیقی پر ہی اپناتحقیقی مقالہ لکھا تھا ، اس لیے اس مونوگراف میں انھوں نے رشید احمد صدیقی کے حوالے سے نہایت ہی اہم اور عمدہ مواد پیش کیا ہے ، انھوں نے رشید احمد صدیقی کے حالات زندگی سے لیکر ، ان کی طنزو مزاح نگاری ، مرقعہ نگاری ، انشاء پردازی اور تاثراتی تنقید کے حوالے سے جامع مواد پیش کیا ہے ۔گویا کہ یہ مونو گراف ، رشید احمد صدیقی کی شخصیت اور فن کا نچوڑ ہے۔