aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ریڈیو ڈراما یا نشری ڈراما سے مراد وہ ڈراما ہے جو ریڈیو اسٹیشن سے نشر کیے جانے کے لیے لکھا جاتے ہیں۔ چوں کہ ریڈیو کا دائرہ خطاب ناظرین کے بجائےسامعین پر مشتمل ہوتا ہے، ریڈیو سننے والے لوگ اداکاروں کی حرکات و سکنات اور عمل کو دیکھنے سے محروم ہوتے ہیں اس لیے ریڈیو ڈراما لکھنے والے کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ پورے ڈرامے میں اس امر کو ملحوظ رکھے کہ اس کامیدان آنکھ نہیں کان ہے اور اس کا ڈراما اسٹیج پر نہیں بلکہ سامعین کے تخیل کے اسٹیج پر کھیلا جائے گا، جہاں تک پہنچنے کے لیے اسے صرف سامع کا راستہ دیا گیا ہے۔زیر نظر کتاب"ریڈیو ڈرامے کا فن"اخلاق اثر کی تحریر کردہ ، ریڈیو اور نثری ڈرامےکے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے،اس کتاب میں ریڈیائی ڈراموں کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ریڈیو ڈراموں کی پیشکش اور اس کے تکنیکی مسائل اور اس کی اصطاحات پرشرح و بسط کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے: ریڈیو ڈراما اور اسٹیج ڈراما، ریڈیو ڈرامے کی خوبیاں اور خامیاں۔ ریڈیو ڈرامہ۔ ریڈیو تھیٹر اور آخری باب خاتمہ کے عنوان سے ہے ۔