aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیرنظرکتاب، شاہی مغل خانوادے کے سب سے فاضل اور کئی کتاب کے مصنف کی فارسی کتاب "رسالہ حق نما" ہے، جس مین دارا شکوہ نے تصوف والہیات کے دقیق مسائل سےبحث کی ہے اور ان اذکار و اشغال کی توضیح کی ہےجن پر عمل کر نے سے حق تک رسائی آسان ہوجاتی ہے،اس رسالےکو چھ فصلوں میں تقسیم کیا گیاہے،یہ تقسیم کچھ اس طرح ہے، پہلی فصل میں عالم ناسوت،دوسری میں عالم ملکوت،تیسری میں عالم جبروت،چوتھی میں عالم لاہوت،پانچویں فصل میں ہویت اور چھٹی فصل میں وحدت کےبارےمیں وضاحت کی ہے، مندرجہ بالا فصلوں کےعناوین سے اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔ دارا شکوہ صوفی منش تھے، وہ شہزادے سے زیادہ عالم ، عوامی تخیل میں مغلوں کا ایک خاص مقام ہے۔ مغل کنبہ میں دارا شکوہ ایک انوکھی اور حیرت انگیز شخصیت کے مالک تھے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets