aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر كتاب "ركن دین"دین كے اركان سمجھاتی، مختصر لیکن مفید ہے۔جس كے مصنف حضرت مولانا شاہ محمد ركن دین صاحب ہیں۔ مصنف نے دین كے اركان،احكام كو سوال و جواب كی صورت میں پیش كیا ہے۔ جس میں احكام شرع كی وضاحت كی گئی ہے ۔ا س كے بعدكتاب الطہارت كے تحت وضو،غسل، جنابت،حیض،نفاس،تیمم اور نجاست كا بیان اور كتاب الصلواۃ كے تحت ،نماز كا بیان ،نماز كے لیے ضروری شرائط ،عورتوں كے نماز، مردوں كی باجماعت نماز كا بیان،نماز عیدین كا بیان وغیرہ كو سوالات و جوابات كے ذریعہ آسان لفظوں میں پیش كیا ہے ۔اس طرح یہ كتاب احكام شرع كی تفصیل بتاتی مفید و كارآمد ہے۔