aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جیمس ہیڈلے چیز تجسس، جرم و سزا کی کہانیوں پر مبنی تقریباً 90 انگریزی ناولوں کے تخلیق کار کا نام ہے۔ اس نامور ناول نگار کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی اور اس نے برطانوی شاہی فضائیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی خدمات انجام دیں۔ چیز کے بیشتر ناولوں میں مرکزی کردار، جرائم کے ذریعے دولت مند بننے کی کوشش کرتے لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے، مثلاً انشورنس سے متعلقہ دھوکے بازی یا ڈاکہ زنی، لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے اور ہیرو کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اسے مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا کوئی موقع دستیاب نہیں ہو گا۔ جیمز کی ہر کہانی کا انجام، کہانی کے عنوان کے مطابق ہوتا ہے۔ اس کی کہانیاں پڑھنے والے قاتل کے متعلق قطعی اندازہ نہیں لگا سکتے۔بعض اوقات قاری یہ تو جانتا ہے کے قاتل کون ہے لیکن اس کی کتابوں کی خوبصورتی یہ ہے کہ جیمز انہیں ہروقت تجسس میں مبتلا رکھتا ہے کہ اب کیا ہو گا؟ زیر نظر کتاب"صدا بصحرا"جیمس ہیڈلے چیز کا لکھا ہوا اسرار و تجسس سے بھرپور عورت کی انوکھی کہانی ہے۔ جس کا اردو ترجمہ رشید انجم نے کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free