aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حکیم لقمان ایک ایسے شخص تھے جن کے نام کے ساتھ ہی حکمت ودانائی کی وجہ سے حکیم کالفظ جڑگیا ۔نبیوں کے نام پر قرآن کریم کی سورتیں نازل ہوئی ہیں لیکن لقمان نبی نہیں تھے پھر بھی خدا نے رہتی دنیا تک کے لیے ان کوقرآن میں زندہ جاوید کر دیا ۔ اس سورت میں ان کی مدح و ثنا کے ساتھ ان کی بعض نصیحتوں کو بھی ذکر کیاگیا ہے ۔مؤرخین نے ان کے نسب کو حضرت ابراہیم تک جوڑا ہے ۔مؤرخین نے یہ بھی لکھاہے کہ آپ حضرت ایوب کے بھانجے تھے اور بعض نے خالہ زاد بھائی لکھا ہے ۔ کہایہ بھی جاتا ہے کہ انہوں نے ہزار سال کی عمرپائی اور حضرت کی صحبت میں رہ کر ان سے علم بھی حاصل کیا ۔ آپ کے بارے میں اکثر نے یہی لکھا ہے کہ آپ نبی نہیں تھے بلکہ حکیم تھے اور بنی اسرائیل کے اہم علماء میں سے تھے، انہوں نے پور ی زندگی عوام کو حکمت و دانائی کی تعلیم میں ہی صرف کی ۔ یہ کتاب ا ن کی سوانح عمر ی ہے جس میں کئی نایاب باتیں بھی ہیں ۔ ایسی کتابیں بہت ہی کم ملتی ہیں اور جو ہوتی بھی ہیں تو غیر مستند ہوتی ہیں اس لحاظ سے یہ ایک عمدہ کتاب ہے ۔