aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ اے ۔ آر ۔خاتون کا لکھا ہواناول ہے، اس ناول کا پلاٹ نہایت دل کش ہے، مسٹر شرما اور اختر حسین کے خاندان میں مہمان داری کو اس ناول کا پلاٹ بنایا گیا جس سے اس زمانے میں دہلی میں ہندو مسلم کے درمیان آپسی بھائی چارگی کا اندازہ ہوتا ہے، زبان نہایت ہی شستہ اور اسلوب بیان پاکیزہ ہے، مکالموں کی زبان روز مرہ جیسی ہے۔ اے ۔ آر۔ خاتون نے اس ناول کے لکھنے میں مغرب کی تنقید کے بجائے خود اپنے مشاہدے کو بنیاد بنا کرہندوستانی معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا ہے ، اس ناول میں جدیدو قدیم رسم و رواج کو بڑے ہی معتدل نگاہ سے دیکھا گیا ہے، اس "شمع" سے اردو داں طبقہ ہندوستانی معاشری کی روشنی حاصل کر سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free